بھارتی اداکارہ ریکھا سندھو ٹریفک حادثے میں ہلاک
بینگلورو کی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بینگلورو چنائی نیشنل ہائی وے پر پرنام بٹ کے علاقے سننم پکتا گاؤں کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی ٹی وی کی معروف اداکارہ ریکھا سندھو سمیت 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور لاشوں کو گاڑی کاٹ کرباہرنکالا گیا جب کہ پولیس کے مطابق اداکارہ دوستوں کے ہمراہ چنئی سے بینگلورو واپسی آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا
واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا سندھو نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
Post a Comment