سلام ایئر نے پاکستان اوراومان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

سلام ایئر نے پاکستان اوراومان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی: اومان کی پہلی سستی ایئرلائن سلام ایئر نے پاکستان کے دو شہروں سیالکوٹ اور ملتان کو بھی مختلف منازل کی طرف تیزی سے بڑھتے ہوئے اپنے نیٹ ورک میں شامل کر لیا ہے۔
اومان کے دارالحکومت مسقط اور سیالکوٹ کے مابین سلام ایئر کی ہفتہ وار تین براہ راست پروازوں


9,900 کا آغاز یک طرفہ ٹکٹوں کی محض
پاکستانی روپے لاگت کے ساتھ 16مئی کو ہوگیا ہے۔ کراچی بھی آنے والے مہینوں میں سلا م ایئر کی پروازوں کے شیڈول کا حصہ بن جائے گا۔
اپنے معزز مہمانوں کے سفر کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے سلام ایئر نے پاکستان کی ہوابازی اور سیاحت کی خدمات کی سب سے بڑی کمپنی جیریزگروپ کو اپنا آن گراﺅنڈ پارٹنر مقرر کیا ہے۔
سلام ایئر کے چیئرمین خالد الیاحمدی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سلام ایئر کی جانب سے اب تک کم استعمال میں رہنے والے راستوں پر عوامی رابطوں کو بڑھا نے سے پاکستان اور اومان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو ںگے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان پروازوں سے پاکستان اور اومان کے درمیان کاروباری اور تفریحی سفر کو فروغ حاصل ہو گا جس سے بالخصوص سلطنت اومان میں مقیم 2لاکھ 20ہزار سے زائد افراد پر مشتمل پاکستانی برادری استفادہ کرے گی۔مزید برآں،یہ پروازیں اومان کے ان لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گے جو عروج کی جانب گامزن پاکستان کی معیشت اور بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک)کی بدولت میسر ان گنت مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے کاروباری افراد بھی اومان میں رائج سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں؛اور سیاحت، مینوفیکچرنگ، فشریز، کان کنی اور لاجسٹکس پر انحصار کرتی اومان کی معیشت کے فراہم کردہ متنوع 


مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
سلام ایئر کے سی ای او فرینکوئس بو ٹیلر نے سلام ایئر کی جانب سے اپنے جدید نقطہ نظر کو متعارف کراتے ہوئے پاکستان اور اومان کے درمیان نئی سفری سہولیات کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلام ایئر لائن اپنے مہمانوں کو قابل اعتماد، سستی اور معیاری خدمات فراہم کرتی ہے جس سے انہیں اپنے سفر کو مزید پر لطف اور آرام دہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سلام ایئر کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ہمارے معزز مہمان بڑے کیبن والے اور محفوظ سفر کے لحاظ سے شاندار ریکارڈ رکھنے والے سلام ایئر کے جہازوں کے بیڑے

سے بھی لطف اندوز ہو تے ہیں۔A320s
 فرینکوئس نے مزید کہا ہے کہ سلام ایئر کی باقاعدہ خدمات کے ذریعے جدہ، مدینہ ، دبئی اوراومان کے جنوبی ساحل پر واقع سلالہ شہر کی طرف فضائی سفر کو سیالکوٹ اور ملتان کے فضائی راستوں کے ذریعے بھی ممکن بنایا جاسکے گا۔
ایئرلائن کے شعبے میں سستے اور آرام دہ سفر کو ممکن بنا تے ہوئے سلام ایئر نے رواں سال اپنے آغاز سے زبر دست کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔اپنے موجود ہ راستوں پر مشتمل نیٹ ورک کے علاوہ ،سلام ایئرلائن ماہ رمضان کے دوران مسقط سے سعودی عرب کے شہر طائف کے لئے سفر کے مواقع فراہم کرے گی جبکہ اس مقدس مہینے کے دوران مدینے کے لئے اضافی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ اسی طرح 
مون سون کے موسم کے دوران سلام ایئرلائن سلالہ کے لئے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ بھی کرے




سلام ایئر کے ذریعے سفر کے لئے مہمانوں کو اپنی پروازوں کی بکنگ کے لئے ایئر لائن کی ویب
www.salamair.com سائٹ
پر مدعو کیا جاتا ہے۔تمام راستوں پر سفر کے لئے کرائے کے حوالے سے مہمان تین آپشنز لائٹ، فرینڈلی اور فلیکسی سے میں کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔مہمانوں کو کم قیمت پر اضافی خدمات بھی دستیاب ہیں جس میں اضافی سامان کا الاﺅنس، نشست کا انتخاب اورترجیحی بنیادوں پر چیک ان شامل ہیں

No comments

پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دبئی میں کھیلے گ...