پاناما جے آئی ٹی (ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے، طاہرالقادری

پاناما جے آئی ٹی (ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے، طاہرالقادری

لاہور: 
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی (ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے اور اس سے خیر خواہی کی کوئی امید نہیں ہے۔


چھ ماہ بعد وطن پہنچنے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی (ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے اور اس کے ذریعے (ن) لیگ کا 2018 کا الیکشن نعرہ بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے بٹھا کر تصویر بنائی گئی اور یہ تصویر (ن) لیگ نے خود لیک کروائی تاکہ یہ تاثردیا جائے کہ ظلم ہو رہا ہے، یہ سب کچھ ڈرامے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے، ملک کے 20 کروڑعوام کو پاگل بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی سے خیر خواہی کی کوئی امید نہیں ہے۔

No comments

پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دبئی میں کھیلے گ...