سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دے گا
اسلام آباد
سعودی
عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دینے
کا فیصلہ کیا ہے جس میں 9 ارب ڈالرز کا ادھار تیل ہوگا اور 3 ارب ڈالرز کی
رقم دی جائے گی۔
بارہ ارب ڈالرز کے پیکیج میں 9 ارب ڈالرز کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کی رقم دی جائے گی
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے
دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور
دیگر حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا
ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 9 ارب ڈالرزکا تیل
ادھار دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے، ادھار تیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی
اور 3 سال بعد ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ہوسکے گی جب کہ سعودی عرب 3
ارب ڈالرز پاکستان کے پاس ایک سال کے لیے بیلنس آف پے منٹ کے طور ڈیپازٹ
بھی رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن
سلمان پاکستانی ورکرز کے لیے ویزا فیس کم کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں جب
کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا
ہے اور پاک سعودی معاہدے سے متعلق سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلیے سعودی
عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور بلوچستان کی
حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طے کریں گے۔
Post a Comment