عماد وسیم کا جشن منانے کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کم بیک کرنے والےعماد وسیم نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے نئے انداز کے راز سے پردہ اٹھادیا۔
 آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی پر عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار


آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک سال بعد شاندار کم بیک کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے میچ میں بہترین کھیل پیش کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تاہم میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد ان کا جشن منانے کا نیا انداز موضوع بحث رہا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ خود کرکٹر نے بھی نئے انداز کے راز سے پردہ اٹھادیا


عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فٹبال میچز بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور کرسٹینارونالڈو میرے فیورٹ پلیئر ہیں، ان کا جشن
 منانےکا انداز بہت اچھا لگتا ہے، لہذا میری کوشش ہے کہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی طرح خوش کا اظہار کرکے ان لمحات کوانجوائے کروں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں مداحوں نے عماد وسیم کی شاندار کم بیک کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے انہیں معروف فٹبالر کا انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا


کشمیر اسپورٹس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صارف نے کہا کہ شکر ہے رونالڈو کرکٹ نہیں دیکھتا ورنہ اسے اپنے جشن کا انداز تبدیل کرنا پڑجاتا


ایک اور صارف نے کہا سوچیں، رونالڈو یہ انداز دیکھنے کے بعد کیا ردعمل دے گا
ایک مداح نے رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا، عماد وسیم کا انداز دیکھنے کے بعد فٹبالر کا ردعمل


ایک صارف نے کہا کہ ایک طرف وہ رونالڈو جو آپ چاہتے ہیں اور دوسری طرف جو آپ کو ملتا ہے۔

No comments

پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دبئی میں کھیلے گ...